افغانستان میں شکست امریکی بیانات سے واضح ہے: خواجہ آصف

IQNA

افغانستان میں شکست امریکی بیانات سے واضح ہے: خواجہ آصف

9:27 - December 24, 2017
خبر کا کوڈ: 3503982
بین الاقوامی گروپ: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حالیہ امریکی بیانات میں اقوام متحدہ میں سفارتی محاذ پر اور افغان جنگ میں ناکامی کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔

افغانستان میں شکست امریکی بیانات سے واضح ہے: خواجہ آصفایکنانیوز - ڈان نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ’امریکی انتظامیہ کے بیانات میں اقوام متحدہ میں سفارتی محاذ پر اور افغان جنگ میں ناکامی کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’امریکا ہم پر الزام تراشی یا دھمکی نہ دے، بلکہ اگر دہشت گردی کے خلاف جنگ ہمارا مشترکہ مقصد ہے تو ہمارے تجربے سے سیکھے۔‘
یاد رہے کہ امریکی نائب صدر کا اپنے دھمکی آمیز بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردوں اور مجرموں کو پناہ دینے پر بہت کچھ کھونا پڑے گا لیکن امریکا کے ساتھ شراکت داری پر پاکستان بہت کچھ حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو نوٹس پر رکھا ہوا ہے اور میں اب ان کی بات کو دہراتا ہوں کہ پاکستان سرحد پار موجود طالبان کے گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کرے جبکہ ان گروہوں کو امریکی فورسز اور افغان اتحادیوں کے خلاف لڑائی سے روکے۔

نظرات بینندگان
captcha