آٹھ سالہ کوششوں کے بعد؛ «بوروندی» زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ مکمل

IQNA

آٹھ سالہ کوششوں کے بعد؛ «بوروندی» زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ مکمل

7:50 - December 27, 2017
خبر کا کوڈ: 3503994
بین الاقوامی گروپ: پہلی بار مشرقی افریقہ کے ملک بورونڈی میں مقامی زبان میں قرآن کا ترجمہ کیا گیا ہے

آٹھ سالہ کوششوں کے بعد؛«بوروندی» زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ مکمل

 

ایکنا نیوز- آناتولی کے مطابق بورونڈی میں جمعیت اسلامی کے سربراہ شیخ صادق کجندی کا کہنا ہے: رونڈی زبان میں قرآنی ترجمہ عظیم کارنامہ اور قابل تحسین اقدام ہے کیونکہ آج تک اس زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ نہیں ہوا ہے۔

 

رونڈی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ بورونڈی  وحدت فاونڈیشن کے تعاون سے آٹھ سال میں مکمل کیا گیا ہے۔

 

رونڈی زبان  جمہوریہ بورونڈی کے علاوہ تنزانیہ ، کنگو اور یوگنڈا میں بھی بولی اور سمجھی جاتی ہے۔

 

جمہوریہ بورونڈی کی دس فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے جو زیادہ تر گیٹگا،رومونگو اور بوجومبورز کے شہروں میں سکونت پذیر ہیں۔

 

جموریہ  بورونڈی میں اسلام انیسویں صدی وجود میں آیا ہے/.

3676652

نظرات بینندگان
captcha