غزه کی صورتحال پرعرب لیگ کا ہنگامی اجلاس

IQNA

غزه کی صورتحال پرعرب لیگ کا ہنگامی اجلاس

10:10 - April 02, 2018
خبر کا کوڈ: 3504392
بین الاقوامی گروپ: عرب لیگ غزہ کی سنگین صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اجلاس طلب کرنے پرغور کررہی ہے

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے معا کے مطابق زرایع کا کہنا ہے کہ غزہ میں سینکڑوں فلسطینیوں کے زخمی اور شہید ہونے پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس آج کسی وقت طلب کیا جاسکتا ہے جسمیں اسرائیلی مظالم پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

مذکورہ اجلاس فلسطینی حکام کے درخواست پر صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے طلب کیا گیا ہے۔

 

«یوم ارض» کے عالمی دن کے حوالے سے مظاہرین پر وحشیانہ حملوں میں بیس کے لگ بھگ فلسطینی شہید اور ڈیڑھ ہزار دیگر زخمی ہوگیے تھے۔

 

سلامتی کونسل میں مذمتی قرار داد کو حسب روایت امریکہ نے ایک بار پھر ویٹو کردیا ہے۔

 

اس قرار داد میں کویت نے فلسطینی پر مظالم روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چند دھائیوں سے مسلسل صھیونی حمایت میں امریکہ ہر قسم کے مظالم کی مذمتی قراردادوں کو سلامتی کونسل میں ویٹو کرچکا ہے۔

 

گذشتہ روز شہداء کے تشیع جنازے میں عوام کی کثیر تعداد شریک تھی جنہوں نے اپنے حقوق کے لیے مظاہرے جاری رکھنے کے عزم کا اظھار کیا۔/

3702546

نظرات بینندگان
captcha