غزہ کے بارے میں ہنگامی اجلاس آج متوقع

IQNA

غزہ کے بارے میں ہنگامی اجلاس آج متوقع

10:00 - April 03, 2018
خبر کا کوڈ: 3504395
بین الاقوامی گروپ؛ غزہ کی صورتحال پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس آج منگل کے دن منعقد ہوگا

ایکنا نیوز- اسکائی نیوز کے مطابق عرب لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سعید ابو علی کے مطابق فلسطین اور غزہ کی سنگین صورتحال پر ہنگامی اجلاس آج بروز منگل سعودی عرب کی زیرنگرانی منعقد ہوگا

 

انکا کہنا تھا کہ فلسطین کی درخواست اور مصر، اردن و کویت کی حمایت کے ساتھ اجلاس منعقد ہورہا ہے جسمیں اسرائیل مظالم اور سدباب کا جایزہ لیا جائے گا۔

 

عرب لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ  اسرائیل کو مظالم سے روکنے میں کردار ادا کریں اور فلسطینیوں کے حقوق پر خاموش نہ رہیں۔

 

مذکورہ اجلاس کل منعقد ہونا تھا مگر بعض وجوہات کی بناء پر آج کے لیے تاخیر میں ڈالا گیا۔

 

قابل ذکر ہے کہ  «یوم الارض » کے دن مظاہروں میں صھیونی فورسز کی فایرنگ سے سینکڑوں فلسطینی شہید و زخمی ہوگیے تھے ۔/

3702640

نظرات بینندگان
captcha