وزارت اوقاف ایران کے مقابلوں میں بلغاریہ کے قاریوں کے ناموں کا اعلان

IQNA

وزارت اوقاف ایران کے مقابلوں میں بلغاریہ کے قاریوں کے ناموں کا اعلان

6:11 - April 07, 2018
خبر کا کوڈ: 3504408
بین الاقوامی گروپ: ایران کے وزارت اوقاف کی پینتیسویں قرآنی مقابلوں میں بلغاریہ کے قاریوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

ایکنا نیوز- بلغاریہ میں ایرانی ثقافتی مرکزکے مطابق ایران کی وزارت اوقاف کی پچیسویں قرآنی مقابلوں کے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے 

مقابلوں میں مذہبی مدارس کے طلباء کا مقابلہ،بصارت سے محروم طلبا کے درمیان مقابلہ اور قرآنی محققین کی نشست شامل ہے

مذکورہ مقابلے  انیس سے چھبیس اپریل  تک تہران میں جاری رہیں گے۔

بلغاریہ سے انکے دو مدرسوں کے طالب علم  چنگیز علی‌اُف اور محمد حاجی حسن قرآت اور حفظ میں انکے نمایندوں کے طور پر مقابلوں میں شریک ہوں گے۔

 

ایران کی وزارت اوقاف کے مطابق پینتیسویں بین الاقوامی قرآن کریم مقابلوں کے ہمراہ بین الاقوامی قرآنی – ثقافتی نمایش کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے جسمیں مختلف ثقافتی آیٹمز کی نمایش منعقد ہوگی۔/

3703232

نظرات بینندگان
captcha