اقوام متحدہ: روھنگیا مسلمانوں کی واپسی مشکل ہے

IQNA

اقوام متحدہ: روھنگیا مسلمانوں کی واپسی مشکل ہے

8:02 - April 09, 2018
خبر کا کوڈ: 3504420
بین الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق روھنگیا مسلمانوں کی واپسی کے لیے حالات سازگار نہیں

ایکنا نیوز- رایٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے ڈپٹی اورسولامولر نے میانمار کے دورے کے بعد کہا کہ حالات سے لگتا ہے کہ مسلمانوں کی واپسی میں مشکلات برقرار ہیں۔

 

ان مشکلات میں سے ایک درجنوں علاقوں کی آتش زدگی ہے جو شدت پسند بودھوں کے ہاتھوں تباہ ہوچکے ہیں گرچہ حکومت انکی تعمیر کا دعوی کررہی ہے

 

گذشتہ سال مظالم سے تنگ آکر سات لاکھ روھنگیا بنگلہ دیش فرار کرگیے تھے۔

 

عالمی برادری اور رایے عامہ کے دباو میں آکر برما کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ مہاجرین کی واپسی کے لیے اقدامات کرے گی۔

 

بنگلہ دیش کی حکومت نے پناہ گزینوں کی مزید خدمت اور میزبانی سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ انکی واپسی کو ممکن بنایا جائے اور میانمار نے مہاجرین کے لیے کیمپوں کے قیام کے حوالے سے آمادگی ظاہر کی تھی

 

میانمار کے بودھسٹ روھنگیا کے مسلمانوں کو بنگلہ دیش کے مہاجر تصور کرتے ہیں۔/

3703874

نظرات بینندگان
captcha