بحرین؛ انقلابی گروپوں نے برطانوی اڈے کی مخالفت کردی

IQNA

بحرین؛ انقلابی گروپوں نے برطانوی اڈے کی مخالفت کردی

6:58 - April 10, 2018
خبر کا کوڈ: 3504424
بین الاقوامی گروپ: بحرین کے انقلابیوں نے ملک میں برطانوی اڈوں کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے اس اقدام کو علاقے کی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا

بحرین؛ انقلابی گروپ نے برطانوی اڈے کی مخالفت کردی

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  البحرین الیوم کے مطابق بحرین میں انقلابی گروہوں نے ملک میں برطانوی فوجی اڈوں کے قیام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے آل خلیفہ کو اس اقدام سے باز رکھنے کا مطالبہ کیا

 

بیان میں اس اقدام کو انقلابی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے: برطانیہ کی حکومت بحرین میں ہونے والے تمام مظالم میں برابر کی شریک ہے۔

 

 انقلابیوں کا کہناتھا کہ یہ اڈے پائیدار نہیں ہوسکتے اور انقلابی گروپس اپنے حقوق کے لیے جدوجہد سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

 

اتحاد جوانان ۱۴ فروری، اسلامی تحریک بحرین،اسلامی تحریک وفاء اور تحریک حق جیسے انقلابی گروہوں نے مذکورہ بیان جاری کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین میں پہلا فوجی اڈہ گذشتہ جمعرات کو " بحری لاجیسٹک سپورٹ" کے عنوان سے بحرینی ولی عھد

«سلمان بن حمد آل خليفه» کی شرکت کے ساتھ افتتاح کیا گیا ۔/

3704098

نظرات بینندگان
captcha