پینتیسویں قرآنی مقابلوں کا اختتام/ تقیسم انعامات اور حوصلہ افزائی

IQNA

پینتیسویں قرآنی مقابلوں کا اختتام/ تقیسم انعامات اور حوصلہ افزائی

9:20 - April 26, 2018
خبر کا کوڈ: 3504491
بین الاقوامی گروپ: اختتامی پروگرام میں اسپیکر لاریجانی کا خطاب، قرآنی خدمات انجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا

پینتیسویں قرآنی مقابلوں کا اختتام/ تقیسم انعامات اور حوصلہ افزائی

ایکنا نیوز- تہران میں جاری پینتیسویں قرآنی مقابلے اختتام کو پہنچ گیے ہیں اختتامی تقریب میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی ، ادارہ اوقاف کے سربراہ اور دیگر اعلی حکام شریک تھے

امام خمینی(ره) کمپلیکس میں تقریب منعقد ہویی جسکا آغاز مقابلوں میں مقام اول حاصل کرنے والے قاری افغانستان کے علی رضا رضائی کی تلاوت سے ہوا ۔

 

پروگرام میں مقابلوں کے حوالے سے ڈکومنٹری پیش کی گیی اور اس موقع پر مقام معظم رھبری کے پیغام کو بھی نشر کیا گیا

رھبر معظم کے نمایندے حجت‌الاسلام علی محمدی نے خطاب میں کہا کہ پینتیسویں قرآنی مقابلوں میں ۸۴ ممالک سے قرآء،ایک کتاب؛ ایک امت کے عنوان سے شریک ہویے تھے اور ۴۸ ججز خدمات انجام دیں رہے تھے جنمیں ۲۴ دیگر ممالک سے تشریف لایے تھے۔

 پینتیسویں قرآنی مقابلوں کا اختتام/ تقیسم انعامات اور حوصلہ افزائی

انکا کہنا تھا کہ مقابلوں کے ہمراہ تحقیقی پروگرام بھی منعقد ہوا اور خدا کے فضل سے بین الاقوامی ججز نے  مقابلوں کو دنیا میں بے نظیر قرار دیا اور اقرار کیا کہ اس طرز پر کسی ملک نے مقابلہ منعقد نہیں کیا ہے

انکا کہنا تھا کہ ہم چالیس سال سے امام خمینی(ره) اور رھبرمعظم کی حمایت کے ساتھ قرآنی میدان میں موجود ہیں اور اس حوالے خدا کے شکر گزار ہیں۔

خواتین کے حفظ مقابلوں میں انعامات تقسیم کیے گیے ۔

 پینتیسویں قرآنی مقابلوں کا اختتام/ تقیسم انعامات اور حوصلہ افزائی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےایرانی اسپیکر علی لایجانی نے ثقافت کو ملکی ترقی میں سنگ میل قرار دیا اور کہا

کہ اس میدان میں ترقی کے بغیر دیگر شعبوں میں ترقی مشکل ہے۔

لاریجانی نے ثقافتی امور میں قرآن اور قرآنی مقابلوں کا اہم ترین قرار دیا اور کہا کہ اسلامی معاشرے میں قرآن کو اعلی ترین مقام حاصل ہے،انہوں نے کتاب کو روشن رہنما قرار دیتے ہوئے اس آیت کی تلاوت کی کہ «كِتابٌ أَنْزَلْناهُ إِلَيْكَ مُبارَكٌ» اور کہا کہ  «نَزَّلْنا عَلَیْکَ الْکِتابَ تِبْیاناً لِکُلِّ شَیْ ءٍ»، اس کتاب میں تمام ہدایت و سعادت کی رہنماییاں شامل ہیں۔

 پینتیسویں قرآنی مقابلوں کا اختتام/ تقیسم انعامات اور حوصلہ افزائی

حسن قرآت کے پوزیشن ہولڈرز/ استاد عبائی کو خراج تحسین

 

پروگرام میں حسن قرآت سنیر کے مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دینے کے علاوہ قرآنی خدمات پر استاد عبدالرسول عبایی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ تہران میں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں دنیا کے  چوراسی ممالک سے  ۳۷۰ نمایندے شریک تھے ،مدارس کے طلباء کے درمیان ( قم)، خواتین کا (تہران کے ہوٹل ارم)، اسپشل اور مردوں کا مقابلہ (امام خمینی(ره) کمپلیکس) میں منعقد ہویے جبکہ جہاد یونیورسٹی کے تعاون سے اگلے ہفتے کو طلباء مقابلے منعقد ہوں گے۔/

3709233

نظرات بینندگان
captcha