مقابلوں میں دوم آنے والے حافظ ایکنا سے: گھر والوں کی حوصلہ افزائی سے حوصلہ ملا/ والد استاد تھے

IQNA

مقابلوں میں دوم آنے والے حافظ ایکنا سے: گھر والوں کی حوصلہ افزائی سے حوصلہ ملا/ والد استاد تھے

6:55 - April 28, 2018
خبر کا کوڈ: 3504496
بین الاقوامی گروپ: محمد رشاد نے گھر والوں کی حوصلہ افزائی کو کامیابی میں اہم قرار دیا اور کہا کہ قرآن سیکھنے میں والد کا کردار موثر تھا

مقابلوں میں دوم آنے والے حافظ ایکنا سے:گھر والوں کی حوصلہ افزائی سے حوصلہ ملا/ والد استاد تھے

ایکنا نیوز- ایران کے پینتیسویں قرآنی مقابلوں میں دوم پوزیشن حاصل کرنے والے مصری حافظ محمد رشاد عبدالسمیع نے کہا کہ تیرہ سالہ کی عمر میں قرآن سیکھا ۔

 

انہوں نے لیبیا اور سعودی عرب کے حفظ و تجوید مقابلوں کے حوالے سے کہا : میں نےسعودی مقابلوں میں اول مقام حاصل کیا ۔

 

رشاد نے قرآن کے حفظ میں خاندان کی حوصلہ افزائی کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا: خاندان کے بعد مصری قاریوں کی تلاوت سننے اور رسول اکرم (ص) کی احادیث سے حفظ کرنے میں کامیابی ملی۔

 

ایرانی مقابلوں میں اہم پوزیشن حاصل کرنے والے حافظ کا کہنا تھا : شیخ احمد معصراوی، شیخ مقاری مصر اور طارق عبدالحکیم سے میں نے استفادہ کیا۔

محمد رشاد نے کہا کہ مصر میں لوگ قرآنی مدارس، مراکز اور سوفٹ وئیرز کے زریعے سے حفظ قرآن کرتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا : دعا ہے کہ خدا مجھے خادم قرآن کے طور پر قبول فرمائے اور مجھے توفیق دے کہ میں اپنی آواز میں مکمل قرآن کی تلاوت پیش کرسکوں۔

 

مصری حافظ نے مقابلوں اور علمی سیمینارز کو قاریوں میں تعلق کا اہم زریعہ قرار دیا۔

 

رشاد نے ایرانی مقابلوں میں ججز کو ماہر ترین افراد قرار دیا اور کہا کہ میں انکے فیصلوں سے مطمین ہوں۔

 

انہوں نے کہا کہ میرا پیغام جوانوں کو یہ ہے کہ قرآن پڑھیں کیونکہ قرآن ہی راہ سعادت ہے۔/

3709208

نظرات بینندگان
captcha