ایکنا نیوز-پروگرام کے دوسرے دن تہران کے اسلامی سٹی کونسل کے رکن احمد مسجدجامعی، جہاد یونیورسٹی کے ڈپٹی عیسی علیزاده، آستانہ رضوی کے حکام سمیت دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔
سیکنڈ شفٹ میں بھی ۱۴ قرآء اور حفاظ کرام نے مقابلوں میں صلاحیتوں کا اظھار کیا اور ایرانی نمایندوں نے تلاوت سے محفل کو خوب گرمایا۔
ایران کے پوزیشن ہولڈر مجتبی فردفانی عالمی مقابلوں میں متعدد بار پوزیشن لینے والے قاری مهدی غلامنژاده کی تلاوت سے مقابلوں کے رونق میں اضافہ ہوا۔
ایرانی قرآء کی حوصلہ افزائی اور سننے کے لیے مشھد سے کافی تعداد میں قرآء ہال میں موجود تھے جنہوں نے ایرانی نمایندوں کو داد دیے اور عقیدت و محبت کا اظھار کیا۔
صبح اور شام کے مقابلوں کے درمیان ظھر کے وقت بریک میں قرآء اور حفاظ کرام نے سپورٹس ہال کا رخ کیا اور مختلف ورزش سے محظوظ ہوئے ۔
قرآء نے «بیڈمنٹن»، « ہینڈبال» اور «پلے اسٹیشن» کے ساتھ وقفہ ٹایم کو تفریح میں گزارا۔
مقابلوں سے پہلے اور بعد میں ماہرین نے حفظ و قرآت پر جدید اور گرانقدر رہنما اصول بتائے اور طلبا کی رہنمائی کی۔
تہران اسلامی سٹی کونسل کے رکن احمد مسجدجامعی نے گذشتہ سالوں کی نسبت اس سال مقابلوں کی ترقی اور بہتری کی تعریف کی اور منتظمین کو داد دیا۔
ادارہ قرآن و عترت کے سربراہ رحیم قربانی نے خطاب میں جہاد یونیورسٹی کی قرآنی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ رہبر معظم کی رہنمائی میں کافی خدمات انجام دیے گیے ہیں۔
تہران میں قرآنی اداروں کے سربراہ محمدرضا پورمعین نے بھی قرآنی مقابلوں میں عزم و ارادے کو اہم قرار دیتے ہوئے مقابلوں کے معیار کو سراہا ۔
مقابلوں کے دوسرے دن ایران کے نامور قاری «حمید شاکرنژاد» کی تلاوت سے «شیخ طبرسی» ہال میں موجود طلبا وجد میں آگیے اور انہوں نے والہانہ انداز میں محبت کا اظھار کیا۔
قابل ذکر ہے کہ چھٹے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی ویڈیو ڈکومنٹری شعبان کے آخری اور رمضان المبارک کے ابتدائی دنوں میں ٹی وی چینل پر پیش کی جائے گی ۔/