الازھر نے ۳۰۰ فرنچ شخصیات کے قرآن مخالف مطالبے پر رد عمل ظاہر کردیا

IQNA

الازھر نے ۳۰۰ فرنچ شخصیات کے قرآن مخالف مطالبے پر رد عمل ظاہر کردیا

7:47 - April 29, 2018
خبر کا کوڈ: 3504504
بین الاقوامی گروپ – اسلامی مرکز «الازهر» نے فرانس میں قرآن مخالف مطالبوں کی مذمت کردی

الازھر نے  ۳۰۰ فرانچ باشندوں کے قرآن مخالف ایکشن پر رد عمل ظاہر کردیا

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  almotawaset.com؛ کے مطابق اسلامی مرکز الازھر نے فرانس میں قرآنی آیات کو غیر مسلموں کے قتل پر ابھارنے کے دعووں کو سازش قرار دیتے ہوئے قرآنی آیات کے حذف کے مطالبوں کو قابل افسوس قرار دیا ۔

 

الازهر کے بیان میں کہا گیا ہے: ایسی درخواستیں سازش سے کم نہیں اور اسکا مطلب قرآن کو معاشرے سے نکالنا ہے۔

 

الازھر کے ڈپٹی چیف عباس شومان نے سوشل میڈیا پر رد عمل میں لکھا ہے: قرآنی آیات کو حذف کرنے کا مطالبہ بکواس ہے اور فرنچ عوام کو چاہیے کہ وہ قرآن کو درک کرنے کی کوشش کریں اور اس طرح کی سازشوں سے وہ جہنم میں جاسکتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ ایسے لوگ جاہل ہیں جو اس طرح کے مطالبے کرتے ہیں کیونکہ قرآن میں قتل وغارت سے متعلق قرآن میں کوئی حکم نہیں اور لوگوں کی غلط فھمی کے ذمہ دار ہم نہیں ۔

 

قابل ذکر ہے کہ فرانس میں ۳۰۰ نفر شخصیات جنمیں سابق صدر سرکوزی بھی شامل ہے  «یہودی مخالف اقدامات» کے عنوان سے مقالہ جو روزنامه لوپاریزین میں چھپ چکا ہے مطالبہ کرچکے ہیں کہ عیسائی اور یہودی کو قتل کرنے والی آیات کو قرآن میں سے حذف کی جائے۔/

3709683

نظرات بینندگان
captcha