فرانس «تولوز» کے امام جماعت بے قصور قرار

IQNA

فرانس «تولوز» کے امام جماعت بے قصور قرار

12:57 - July 04, 2018
خبر کا کوڈ: 3504785
بین الاقوامی گروپ: پیرس کی جامع مسجد کے حکام نے تولوز مسجد کے امام محمد تاتای پر یہودی مخالف اقدامات کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا

فرانس «تولوز» کے امام جماعت بے قصور قرار

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  tsa-algerie.com؛ کے مطابق پیرس جامع مسجد کے ڈایریکٹر محمد الونوغی کا کہنا ہے:

جنوبی فرانس کی  مسجد لوتوز کے امام پر یہودیوں کو قتل پر ابھارنے کے الزامات بے بنیاد ہیں اور اس بہانے مسجد کو بند کرنا افسوسناک ہے۔

 

انکا کہنا تھا : محمد تاتای کو مرکزی مسجد میں بلا کر انکے مکمل خطبے کو سنا اور جایزہ لیا گیا اور اس میں حدیث و روایت سے کسی طرح یہودیوں کو قتل کرنے کی بات ثابت نہیں ہوتی اور میڈیا پر اس الزام تراشی کا مقصد صرف مسجد کو بند کرنا ہوسکتا ہے۔

 

الونوغی کے مطابق مولانا تاتای اور یہودی علما میں دوستانہ تعلقات برقرار ہیں اور کسی یہودی مذہبی مرکز نے تاتای کے خطبے پر اعتراض نہیں کیا ہے اور صرف میڈیا ان پروپیگنڈوں میں مصروف ہے۔/

3727575

نظرات بینندگان
captcha