ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق سعودی عرب کے مغربی صوبے مکہ مکرمہ میں نامعلوم شرپسندوں نے خاتون کی گاڑی کو آگ لگادی۔
مکہ مکرمہ گورنریٹ نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ جدہ اور مکہ کے درمیان واقع الجموم کے علاقے میں پیش آیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ان کی گاڑی جلانے والوں کا تعلق انہی کے علاقے سے ہے جو خواتین کی ڈرائیونگ کے شدید مخالف ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ وہابی طرز فکر کے شدت پسند خواتین کی آزادی کو اسلام مخالف اقدار قرار دیتے ہیں جبکہ سعودی ولی عہد امریکی فرمایشات پر ماڈرن سعودی کا تصور دنیا کے سامنے پیش کرنے پرتلا ہوا ہے ۔