قرآن مخالف مطالبے پر مصری سراپا احتجاج

IQNA

قرآن مخالف مطالبے پر مصری سراپا احتجاج

8:33 - July 14, 2018
خبر کا کوڈ: 3504821
بین الاقوامی گروپ: مصری رومان نویس نوال سعداوی کی قرآنی آیات میں تبدیلی کی درخواست پر سوشل میڈیا میں اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے

قرآن مخالف مطالبے پر مصری سراپا احتجاج

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے tsa-algerie.com کے مطابق مصری مصنفہ  نوال سعداوی نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام سے گفتگو میں بعض قرآنی آیات کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔

 

مصری رومان نویس کے اس گستاخانہ مطالبے پر ایک وکیل نے عدالت میں توہین قرآن مجید کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔

 

نوال سعداوی نے ٹی وی ٹاک سے گفتگو میں کہا تھا کہ اگر قرآن مجید، انجلیل اور تورات میں عمومی مفادات کے برعکس بعض آیات موجود ہیں تو انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ دین میں ثابت اصول موجود نہیں بلکہ وقت کے تقاضوں کے پیش نظر تبدیلی درست فیصلہ ہے۔

 

نوال سعداوی اس سے پہلے اسلام میں  حجاب کے حوالے سے بھی گستاخانہ بیان دے چکی ہے۔/

3729540

نظرات بینندگان
captcha