شمالی افغانستان؛ داعش کے لیے عام معافی کا امکان

IQNA

شمالی افغانستان؛ داعش کے لیے عام معافی کا امکان

9:43 - August 05, 2018
خبر کا کوڈ: 3504924
بین الاقوامی گروپ: شمالی افغانستان میں حکام کے مطابق تسلیم ہونے والے داعشی عناصر کے لیے عام معافی کا اعلان کیا جاسکتا ہے

ایکنا نیوز- رایٹرز کے مطابق جوزجان صوبے میں گورنر ہاوس کے ترجمان محمد رضا غفوری کا کہنا تھا: دارزاب کے علاقے میں خود کو حکام کے حوالے کرنے والے داعشی عناصر کے لیے عام معافی کا امکان موجود ہے۔

 

انکا کہنا تھا: ان افراد کو عدالت میں پیش نہیں کیا جائے گا بلکہ صلح کے طور پر معاف کیا جاسکتا ہے

 

غفوری کے مطابق اس اقدام کے زریعے دیگر عناصر کو سرنڈر کرنے پر مایل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اگر کسی کو ان عناصر کے خلاف ذاتی کوئی شکایت ہے تو وہ شکایت کرسکتا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ دار زاب اور قوش تپہ سے فرار ہونے والے مقامی آبادکار ان علاقوں میں داعش کے ہولناک مظالم کا ذکر کرتے ہیں جنمیں قتل عام کے علاوہ خواتین اور بچیوں کی عصمت دری کے واقعات تک شامل ہیں۔/

3735705

 

نظرات بینندگان
captcha