سامرا؛ قومی «امامین عسکرئین» حفظ قرآن پروگرام

IQNA

سامرا؛ قومی «امامین عسکرئین» حفظ قرآن پروگرام

9:22 - August 06, 2018
خبر کا کوڈ: 3504926
بین الاقوامی گروپ:حفظ قرآن کے قومی پروگرام بعنوان «امامین عسکریین» سامرا میں شروع ہوچکے ہیں

ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی قاف کے مطابق حفظ قرآن کا قومی پروگرام «امامین عسکریین» کے عنوان سے امام ہادی اور امام عسکری کے روضے میں سینکڑوں طلبا کی شرکت کے ساتھ شروع کیا گیا ہے جو دو مہینے تک جاری رہے گا

 

پروگرام کے سربراہ  میاحی کا کہنا تھا: ہر روز صبح سویرے زیارت نامے کی قرآت کے بعد حفظ پر کام شروع ہوگا جسمیں ماہر اساتذہ طلبا کی رہنمائی کریں گے۔

 

میاحی کے مطابق نماز باجماعت اور کھانے کے بعد طلبا کو آرام کے لیے وقت دیا جائے گا جبکہ اسپورٹس کے بھی انتظامات کیے گیے ہیں اور ظہر کے بعد بھی مختلف پروگرام مدنظر رکھا گیا ہے۔

 

انکا مزید کہنا تھا: حفظ آیات، حفظ آیات نمبر اور صفحہ نمبر کے ہمراہ درست قرآت اور تجوید پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔/

3735891

نظرات بینندگان
captcha