توہین آمیز خاکے شائع کرنے کا اعلان بدترین انتہا پسندی ہے، سنی تحریک

IQNA

توہین آمیز خاکے شائع کرنے کا اعلان بدترین انتہا پسندی ہے، سنی تحریک

10:51 - August 18, 2018
خبر کا کوڈ: 3504979
بین الاقوامی گروپ: جمعہ کو یوم احتجاج مناتے ہوئے سنی تحریک کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عید کے بعد دیگر جماعتوں کی مشاورت سے بڑی احتجاجی کال دیں گے، گستاخانہ خاکوں کی نمائش کیخلاف او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلا کر ہالینڈ کا متفقہ بائیکاٹ کیا جائے۔

ایکنانیوز- اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کی اپیل پر ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کیخلاف دینی جماعتوں نے جمعے کو یوم احتجاج منایا اور ایک لاکھ سے زائد مساجد، مدارس اور خانقاہوں میں خطباتِ جمعہ کے دوران گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے اعلان کیخلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیں جبکہ کئی شہروں میں پُرامن احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مجاہد عبدالرسول خان، علامہ سرفراز سیالوی، علامہ ریاض ہزاروی، علامہ شیر محمد مجتائی اور علامہ غلام محی الدین جلالی نے کہا کہ ہالینڈ کی فریڈم پارٹی کے سربراہ ملعون گیرٹ وائلڈرز کی جانب سے توہین آمیز خاکے شائع کرنے کا اعلان بدترین انتہا پسندی ہے، گستاخانہ خاکوں کی نمائش دنیا کو عالمی جنگ میں جھونکنے کی سازش ہے، عالمی برادری شیطانی نمائش کو رکوانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ مذموم اعلان سے پوری دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی، عید کے بعد دیگر جماعتوں کی مشاورت سے بڑی احتجاجی کال دیں گے، گستاخانہ خاکوں کی نمائش کیخلاف او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلا کر ہالینڈ کا متفقہ بائیکاٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے ڈش سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے محض احتجاج ریکارڈ کرانا کافی نہیں بلکہ ہالینڈ کے سفیر کو فوری ملک بدر کرنے کا اعلان کیا جائے، گستاخانہ خاکوں کی نمائش امت مسلمہ کی غیرت کیلئے چیلنج ہے، ہر مسلمان ناموس رسالت (ص) کے تحفظ میں جان قربان کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادئ اظہار رائے کا مطلب کسی دوسرے کی آزادی پر ضرب لگانا ہر گز نہیں، فرانس میں مساجد کی تعمیر، داڑھی رکھنے اور حجاب پرپابندی بھی انتہا پسندی ہے، یورپی یونین کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔

 

نظرات بینندگان
captcha