جرمنی؛ مسلمانوں اور مساجد پر حملوں میں کمی

IQNA

جرمنی؛ مسلمانوں اور مساجد پر حملوں میں کمی

9:08 - August 29, 2018
خبر کا کوڈ: 3505024
بین الاقوامی گروپ: جرمن وزارت داخلہ کے مطابق موجود سال میں مسلم کیمونٹی پر حملوں میں واضح کمی آگئی ہے

ایکنا نیوز- جرمن زرایع کے مطابق سال ۲۰۱۸ کے پہلے چھ مہینوں میں ۳۲۰ حملوں کے واقعات رونما ہوئے ہیں جبکہ سال ۲۰۱۷ کو اسی مدت میں حملوں کی تعداد ۵۰۰ سے زاید تھی۔

جرمن وزارت داخلہ کے مطابق اس سروے کو  روزنامه «اوسنابروک ٹسایٹونگ» میں شایع کیا گیا ہے۔

 

برلن میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق اگرچہ حملوں کی تعداد کم تر ہے تاہم ان حملوں میں پہنچنے والے نقصانات کا حجم سال گذشتہ سے زیادہ ہے ، ان واقعات میں پچیس افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ سال گذشتہ اسی مدت ہونے والے حملوں میں اٹھارہ افراد زخمی ہوئے تھے۔

 

رپورٹ کے مطابق مساجد پر حملوں کے واقعات میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے ۔

 

جرمن وزارت داخلہ کے مطابق ان واقعات میں عام طور پر نسل پرست گوروں کا ہاتھ شامل ہے جنکا اہم مقصد مسلمانوں کے احساسات کو مجروح کرنا اور انکی توہین کے ساتھ انکو نقصان پہنچانا ہے۔

 

بائیں بازو کی جماعت کے رہنما اولا یلپکه نے حملوں کے واقعات میں کمی کو خوش آیند قرار دیا ہے تاہم اسکی وجہ نہیں بتائی گیی ہے. انکا کہنا تھا:« مسلمانوں سے اب تک درست ہم آہنگی انجام نہیں پاسکی ہے اور انکو غیر سمجھنے کی وجہ سے مسایل پیش آتے ہیں.»

3742223

نظرات بینندگان
captcha