ایکنا نیوز- رھبری ویب سایٹ کے مطابق، امام خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں بسیج نامی رضاکار فورسز کے دسیوں ہزار اہلکاروں کےعظیم الشان اجتماع سے خطاب کیا۔
رھبر معظم انقلاب نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا اقتدارمحض نعرہ نہیں، بلکہ ایک حقیقت ہے اوردنیا کا ہر منصف مزاج انسان ایرانی قوم کی عظمت کا معترف ہے۔
رھبر معظم انقلاب نے فرمایا کہ آج دنیا اور ایران حساس مرحلے میں ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران کی علمی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پیشرفت سے دشمن سخت خوف زدہ ہیں اور وہ ایرانی قوم کی عزت و عظمت کو سلب کرنے کی ہر ممکن کوششوں میں مصروف ہیں لیکن ایرانی جوان اپنی علمی صلاحیتوں کی بدولت اپنے اعلی اہداف اور مقاصد کی طرف گامزن ہیں۔
امام خامنہ ی نے فرمایا کہ دشمن ہمیں غفلت میں ڈال کر ہماری ترقی کو روکنا چاہتا ہے، دشمنوں کی برہمی اور ناراحتی کے باوجود ایرانی قوم نے اپنے اعلی اہداف کی سمت آدھا راستہ طے کرلیا ہے۔
رہبر معظم نے فرمایا کہ ایران نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں بڑی عالمی طاقتوں کو ناکامی اور شکست سے دوچار کیا اور آج بھی علمی، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی محاذوں پر ہمارا عالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف جہاد اور جنگ جاری ہے۔
رھبر معظم انقلاب نے جوانوں کو عظیم سرمایہ قرار دیتے ہویے کہا کہ ہماری نسل نو نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب ذلت برداشت نہیں کریں گے اور انکی کاوشوں سے ملت سربلند ہوگی انشاللہ۔