مصر؛ قرآنی سنٹرز بند کرنے کی کاوشیں تیز

IQNA

مصر؛ قرآنی سنٹرز بند کرنے کی کاوشیں تیز

6:54 - October 24, 2018
خبر کا کوڈ: 3505263
بین الاقوامی گروپ- بچوں کو قرآن سلکھانے والے مراکز کو شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں بند کرنے کی کوشش آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے العربی الجدید کے مطابق مصری کے وزیربرایے اجتماعی امور غادہ والی نے ایک خصوصی نشست میں بچوں کو قرآن سکھانے والے مراکز کی فوری تعطیلی کا حکم جاری کردیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ کسی کورس کو خصوصی انداز میں پڑھانے کے لیے الگ مرکز وجود نہیں رکھتا اور ایک ہی مرکز میں عربی، انگریزی اور دیگر اسپورٹس کے دروس کا انتظام کافی ہے۔

 

 انکا کہنا تھا کہ مختلف دیگر صوبوں کے حکام سے ان مراکز کو بند کرنے کا معاملہ طے پاچکا ہے اور کسی بھی واقعے کی صورت میں سیکورٹی فورسز امن کے قیام کے لیے آمادہ ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ پہلی بار ریڈیو«کل یوم» میں ان مراکز کو بند کرنے کا معاملہ اٹھایا گیا جسمیں جامعہ الازھر کے سابق سربرہ

«محمد سالم ابوعاصی» کی اس بات پر اشارہ کیا گیا کہ ان مراکز میں قرآن سکھانے کے نام پر شدت پسندی اور وہابیت کا پرچار کیا جاتا ہے۔/

3758113

نظرات بینندگان
captcha