ایکنا نیوز - دنیا بھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسین کا چہلم آج منایاجارہا ہے ۔ اس دن کربلا میں کروڈوں لوگ امام عالی مقام اور انکے اصحاب وفا سے تجدید بیعت کے لیے عزاداری کریں گے۔
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کا چہلم آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر ملک بھر کی مساجد، امام بارگاہوں سمیت مختلف مقامات پر جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ چہلم کے موقع پر علم، ذوالجناح اور تعزیئے کے جلوس برآمد ہوں گے، جب کہ مجالس عزا کا انعقاد بھی کیا جائے گا،جس میں علماء اور ذاکرین شہدا ئے کربلا کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔