ھندوستانی خاتون خطاط اور قرآن کی کتابت

IQNA

ھندوستانی خاتون خطاط اور قرآن کی کتابت

7:35 - December 30, 2018
خبر کا کوڈ: 3505544
بین الاقوامی گروپ- انڈیا میں پہلی مسلمان خاتون خطاط کی قرآنی خطاطی کی تقریب رونمایی منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز- ھندوستان کی خاتون خطاط بیگم محمد جھان نے مکمل قرآن مجید کی کتابت اور خطاطی کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے اور قلمی نسخے سے کتابت شدہ قرآن مکمل ہوچکا ہے۔

 

نورالحسن فاونڈیشن اور ورلڈ اردو ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقدہ تقریب میں خاتون خطاط کی کتابت کی رونمائی کی گیی جسمیں دھلی نو کے اہم دانشور، علما اور سیاسی شخصیات موجود تھیں۔

 

اس تقریب رونمایی میں ورلڈ اردو ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین اور دھلی نو پارلیمنٹ کے ممبر سید نصیرحسین بھی شریک تھے۔/

3776385

نظرات بینندگان
captcha