یمن؛ وباء کے سرچشمے پر تحقیقات

IQNA

یمن؛ وباء کے سرچشمے پر تحقیقات

8:41 - January 05, 2019
خبر کا کوڈ: 3505576
بین الاقوامی گروپ- تحقیقی ماہرین کے مطابق کولیرا نامی وباء احتمالی طور پر مشرقی افریقہ سے یہاں منتقل ہوچکی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «حضرموت» کے مطابق «ویلکم سنگر» Wellcome Sanger Institute) انسٹیٹیوٹ کے مطابق

Pasteur Institute)  فرانس کے ماہرین کے تعاون سے اس بات کا پتہ چلایا گیا ہے کہ کولیرا نامی وباء کی بیماری مشرقی افریقہ کے مہاجرین کی آمد سے یمن میں پھیل چکی ہے۔

 

دانشوروں کے مطابق اس انکشاف سے وباء کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

 

سال ۲۰۱۶ سے اب تک دس لاکھ یمنی وباء اور بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں جنمیں سے ۲ هزار  ۷۷۰ افراد جان سے ہاتھ دھو بیھٹے ہیں۔

 

تحقیق میں ۴۲ افراد کے اوپر کولیرا بیماری کو نمونہ کے طور پر جنوبی ایشیاء اور مشرقی افریقہ کے بیمار افراد سے میچ کیا گیا اور اس بات کا پتہ چلا کہ یہ بیماری افریقہ سے یہاں منتقل ہوچکی ہے جو سال ۲۰۱۴ کو وہاں پر پھیل گیی تھی۔/

3778304

 

نظرات بینندگان
captcha