انگلینڈ؛ اسلامی طرز زندگی کی ایپ تیار

IQNA

انگلینڈ؛ اسلامی طرز زندگی کی ایپ تیار

9:01 - February 05, 2019
خبر کا کوڈ: 3505708
بین الاقوامی گروپ ـ اسلامی اپلیکیشن Salam Planet) کے نام سے تیار کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- بریٹیش‌مسلم‌میگزین کے مطابق ایپ تیار کرنے والی کمیٹی کے رکن «عمیر خان» کا کہنا ہے : اس ایپ کو پاکستان۔ امریکہ اور برطانیہ کے لوگ استفادہ کرسکتے ہیں اور انکے لیے دستیاب ہے۔

 

انکا کہنا تھا: جیسا کہ سب جانتے ہیں ہر مسلمان دیگر علاقوں میں حلال مصنوعات اور اسلامی طرز کے مقامات کی ضرورت کو محسوس کرتا ہے تاکہ سیر، تفریح اور عبادت وغیرہ میں انکو مشکل پیش نہ آئے ، ہم نے انہیں مسایل کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ایپ کو تیار کیا ہے جسکی مدد سے حلال خوراک، کھانے پینے کی چیزیں اور اسلامی لباس وکتاب وغیرہ قریبی جگہوں سے خرید سکتے ہیں۔

 

اس اپلیکیشن کی تیاری سال ۲۰۱۷ سے ایک ڈنمارکی کمپنی کی مدد سے شروع کیا گیا اور پاکستان ماہرین کی کاوشوں سے تیار شدہ اس ایپ کو بہترین انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے جسکے بعد دوسرے کسی ایپس کی ضرورت نہیں رہتی۔

 

اس ایپ سے Salam Tickets)  کے آپشن سے ٹکٹ کی خریداری، مختلف مارکیٹوں سے خریداری اور ریسٹورنٹس پر رعایت کے ساتھ خریداری ممکن ہے۔

 

ایپ کے ایک اور موجد«سعید خان» کا کہنا ہے: اب تک ۱۵۰ هزار بار ڈانلوڈ کیا جا چکا ہے اور امید ہے کہ سال ۲۰۲۰ ایک ملین لوگ اس کو استعمال کرنا شروع کریں گے۔

 

ایپ موجدین کی کوشش ہے کہ اس ایپ پر چیٹ کرنے، وقت نماز بتانے اور قریبی مساجد پیدا کرنے کی سہولت پیدا کی جائے۔/

3787494

 

نظرات بینندگان
captcha