جرمنی کی جانب سے افغانستان میں امن مذاکرات کی حمایت

IQNA

جرمنی کی جانب سے افغانستان میں امن مذاکرات کی حمایت

7:12 - February 18, 2019
خبر کا کوڈ: 3505756
بین الاقوامی گروپ ــ جرمنی نے افغان حکومت کے اقتدار اور امن مذاکرات کی حمایت کردی۔

ایکنا نیوز- «اسپوٹنیک» نیوز کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے انجیلا مرکل سے میونیخ میں ملاقات کی جسمیں افغانستان میں امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

جرمن چانسلر نے اس ملاقات میں امن مذاکرات کے حوالے سے حمایت کرتے ہوئے ہر طرح کے تعاون پر آمادگی کا اظھار کیا۔

 

افغان نیوز ایجنسی «جمهور» کے مطابق مرکل کا کہنا تھا کہ جرمنی اسٹریٹیجیک پارٹنر کے طور پر افغان حکومت سے تعاون کرتا رہے گا۔

 

قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات سے پہلے جرمن وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں اور اس حوالے سے مذاکراتی نشست رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔

 

جرمن وزارت خارجہ کے مطابق جرمنی افغان حکومت کے ساتھ تعاون کے حوالے سے دوسرا اہم ملک شمار ہوتا ہے اور اسی حوالے سے وہ امن کے لیے ذمہ داری نبھاتا رہے گا اور طالبان سے مذاکرات کے لیے تعاون کرے گا۔

انکا کہنا تھا کہ افغان مسئله اس وقت حل ہوسکتا ہے جب طالبان اس حوالے سے آمادہ ہو اور تعاون کریں۔/

3790714

 

نظرات بینندگان
captcha