ترکی؛ امام(ره) کی کتاب تفسیر حمد ترک زبان میں دوبارہ شائع

IQNA

ترکی؛ امام(ره) کی کتاب تفسیر حمد ترک زبان میں دوبارہ شائع

8:39 - February 19, 2019
خبر کا کوڈ: 3505759
بین الاقوامی گرو- ترکی میں ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے امام خمینی(ره) کی قرآنی کتاب دوبارہ چھپ چکی ہے۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ترک عوام کو انقلاب کے ثمرات سے روشناس کرانے کے لیے مختلف پروگرامز منعقد کیے گیے جنمیں بعض قابل ذکر ہیں۔

 

۱ـ  امام خمینی(ره) کی کتابیں «جنود عقل و جهل»، تفسیر سوره حمد، جهاد اکبر، چهل حدیث، مصباح الهدایه، شرح دعای سحر اور فلسطین امام خمینی(ره) کی نظر میں، کی از سر نو ترک زبان میں اشاعت۔

 

۲ ـ  امام خمینی(ره) کی پانچ کتابوں کی آڈیو فایل تیار اور سوشل میڈیا پر وایرل

 

۳ ـ  ڈکومنٹری «سینما کے چالیس سال» کی نمائش اور ترک ٹیلویژن پر نشر۔

 

۴ ـ  انقرہ کے  «گرینڈ» ہوٹل میں انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی تقریب اور مختلف ایرانی اشیاء کی شاندار نمایش۔

 

۵ ـ کانفرنس بعنوان «ایران ہمارا همسایه» کا انعقاد جسمیں ایران کے سفیر عدنان کارا اسماعیل اور ترکی کی اہم علمی اور ادبی شخصیات کی شرکت۔

 

۶ ـ  جوانوں سے رہبرمعظم (مد ظله العالی) کی تقریر کا ترجمہ ترک زبان میں اور سوشل میڈیا پر اسکی اشاعت۔

 

۷ ـ انقلاب اسلامی اور (حضرت امام(ره) کی زندگی پر ڈکومنٹری جسے سوشل میڈیا پر وایرل کی گیی ہے۔

ترکی؛ امام(ره) کی کتاب تفسیر حمد ترک زبان میں دوبارہ شائع

قابل ذکر ہے کہ انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے حوالے سے مقاومت یا مزاحمتی ادبیات پر نشست کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے جسمیں تبلیغات اسلامی فاونڈیشن اور انجمن جوانان اناطولیہ کی معاونت شامل ہے۔/

3791315

نظرات بینندگان
captcha