ابوظبی میں اسلامی تعاون تنظیم کانفرنس

IQNA

ابوظبی میں اسلامی تعاون تنظیم کانفرنس

7:35 - March 02, 2019
خبر کا کوڈ: 3505803
بین الاقوامی گروپ- چھیالیسویں اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس ابوظبی میں شروع ہوچکا ہے۔

ایکنا نیوز- اسکائی نیوز کے مطابق امارات کے وزیر خارجہ «عبدالله بن زاید آل نهیان» نے او آئی سی اجلاس کا افتتاح کیا۔

 

انکا ایک روایتی بیان میں کہنا تھا: ہم ملت فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور سال ۱۹۶۷ کی سرحدوں کے مطابق ایک الگ مملکت کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 

عبدالله بن زاید کا کہنا تھا: جو لوگ دہشت گردی کے حامی ہیں یا انکو پناہ دیتے ہیں ان سے سے جنگ ضروری ہے اور ہم لوگ شدت پسندی ابھارتے والی تحریکوں کی مخالفت کریں گے۔

 

اماراتی وزیر خارجه کا حیران کن طور پر ایران کے حوالے سے کہنا تھا: "ہم  ایران سے چاہتے ہیں کہ وہ علاقے میں امن کی حمایت کریں اور دیگر ممالک میں مداخلت سے باز رہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس اجلاس میں خصوصی طور پر انڈیا کو شرکت کی دعوت دی گیی ہے جس پر اعتراض کرتے ہویے پاکستان نے اجلاس کی بایکاٹ کا اعلان کیا تاہم بعض زرایع کے مطابق سعودی پیغام ملنے پر فیصلہ تبدیل کیا گیا ہے۔/

3794318

نظرات بینندگان
captcha