مسجدالحرام؛ خط بریل میں قرآن تقسیم

IQNA

مسجدالحرام؛ خط بریل میں قرآن تقسیم

8:42 - March 26, 2019
خبر کا کوڈ: 3505906
بین الاقوامی گروپ-حرمین انتظامیہ کی جانب سے نابینا زایرین کو بریل خط کے ساتھ قرآن مجید کا نسخہ دیا گیا۔

ایکنا نیوز- عاجل نیوز کے مطابق مسجد الحرام میں پبلیکیشنز ڈایریکٹر شیخ خالد بن محمد الحارثی کا کہنا تھا: مسجد الحرام انتظامیہ قرآن کی ترویج، معانی اور تفاسیر کے حوالے سے نہایت اہمیت کی قایل ہے جبکہ مختلف صورتوں میں زایرین کو مستفید کرانے کے حوالے سے کوششیں کی جاتی ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ نابینا  زایرین کو قرآن سے مستفید کرانے کے لیے چالیس خط بریل والے نسخے مسجدالحرام میں تقسیم کیے گیے ہیں ۔

مسجدالحرام؛ خط بریل میں قرآن تقسیم

قابل ذکر ہے کہ خط بریل کندہ شدہ اور ابھرے ہوئے خط ہوتے ہیں جسکو لمس کرکے نابینا افراد قرآن کی تلاوت کرسکتے ہیں۔/

3799629

نظرات بینندگان
captcha