سیلاب سانحے پر رھبر معظم کا تسلیتی پیغام

IQNA

سیلاب سانحے پر رھبر معظم کا تسلیتی پیغام

8:57 - March 27, 2019
خبر کا کوڈ: 3505912
بین الاقوامی گروپ- شیراز میں تباہ کن سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے حکام پر زوردیا کہ امداد رسانی کا کام تیز کریں۔

ایکنا نیوز- رھبری ویب سایٹ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ایام عید نوروز کے دوران شیراز میں تباہ کن سیلاب  میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی حکام کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں  کے نقصانات کا جلد از جلد ازالہ کرنے اور عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے سلسلے میں سنجیدہ اقدام اور کوشش کرنی چاہیے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شیراز کے امام جمعہ کے نام اپنے پیغام میں فرمایا: ہم شیراز میں سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے درد و غم میں برابر کے شریک ہیں۔

سیلاب سانحے پر رھبر معظم کا تسلیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امداد رسانی میں مشغول اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ باہمی تعاون کے ساتھ عوامی مشکلات کو دور کرنے کی سنجیدہ تلاش و کوشش کریں اور عوامی مشکلات کو کم کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر سرعت سے عمل کریں۔/

3799856

نظرات بینندگان
captcha