ترکی؛ ایاصوفیه میوزیم مسجد میں تبدیل

IQNA

ترکی؛ ایاصوفیه میوزیم مسجد میں تبدیل

8:32 - March 29, 2019
خبر کا کوڈ: 3505916
بین الاقوامی گروپ- طیب اردگان نے میوزیم کو مسجد میں تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکنا نیوز- «ٹی‌آرٹی» نیوز کے مطابق ترک صدر طیب‌ اردوغان نے ایک ٹیلی ویژن شو سے گفتگو میں کہا:

ایاصوفیه کو مزید میوزیم نہیں کہا جائے گا اور اب اس اسے مسجد ایاصوفیه کے نام سے پکارا جائے۔

 

انکا کہنا تھا کہ استنبول آنے والے سیاح  ایاصوفیه کو میوزیم نہیں بلکہ ایک مسجد کے عنوان سے مشاہدہ کرتے ہیں۔

 

اردوغان نے اس حوالے سے بعض سیاحوں کے تنقید کو بیجا قرار دیتے ہوئے کہا:‌ جو لوگ مسجد الاقصی پر حملہ اور توہین کی مذمت تک نہیں کرسکتے انکو حق نہیں کہ ایاصوفیہ کے حوالے سے بات کریں۔

 

اس سے پہلے ترک صدر نے کہا تھا کہ  ایاصوفیه میوزیم کو مسجد میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

 

مذکورہ تاریخی اور مذہبی مکان جو استنبول کے سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے پہلے ایک کلیسا کا درجہ رکھتا تھا جو عثمانی سلاطین دور کے بعد میوزیم میں تبدیل کیا گیا ۔/

3800094

نظرات بینندگان
captcha