سال کے آغاز سے گیارہ فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہیں

IQNA

سال کے آغاز سے گیارہ فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہیں

9:07 - April 05, 2019
خبر کا کوڈ: 3505946
بین الاقوامی گروپ- بچوں کے حقوق کی عالمی تنظیم کے مطابق آغاز سال سے اب تک غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں گیارہ بچے جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

ایکنا نیوز- فلسطینی میڈیا کے مطابق بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صھیونی رژیم بچوں پر ظلم میں مصروف ہے اور انکو زندگی، آزادی اور تعلیم کے حقوق سے محروم کررہا ہے۔

 

اس رپورٹ کے مطابق ہر سال  اسرائیلی فورسز ۵۰۰ سے ۷۰۰ بچوں کو قید کرکے جیلوں میں ڈال رہی ہیں۔

 

بچوں کی عالمی تنظیم کے مطابق اس وقت بھی ۲۵۰ فلسطینی بچے زندانوں میں اسیر کی زندگی گزار رہے ہیں۔

 

تنظیم نے اس بات پر افسوس کا اظھار کیا ہے کہ اب تک ان جرایم کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی کوشش نہیں کی گیی ہے ۔

 

تنظیم نے بچوں کے حقوق اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔/

3800927

 

 

نظرات بینندگان
captcha