پاکستان؛ ملک بھر میں جشن ولادت امام حسین و حضرت عباس کا اہتمام

IQNA

پاکستان؛ ملک بھر میں جشن ولادت امام حسین و حضرت عباس کا اہتمام

11:49 - April 06, 2019
خبر کا کوڈ: 3505950
بین الاقوامی گروپ: نواسہ رسول ص حضرت امام حسین علیہ السلام، امام سجاد اور حضرت عباس علیہ سلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر مختلف شہروں میں جشن میلاد کا آغاز آج رات سے ہورہا ہے۔

ایکنا نیوز- ایران، عراق اور مختلف دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی جگر گوشہ رسول اللہ ص علیہ و آلہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام ، حضرت امام سجاد  اور حضرت عباس کی ولادت با سعادت دینی جوش و جذبے کیساتھ منائی جارہی ہے.

 

اس موقع پر مختلف علاقوں کو برقی قمقموں اور پھولوں سے سجایاگیا ہے، اس با برکت دن پر مساجد و امام بارگاہوں کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

 

عاشقان امام حسین ؑ نے کئی مقامات پر محفل میلاد و جشن کا اہتمام کیا ہوا ہے جن میں مختلف شعراء کرام و منقبت خواں حضرات شہید کربلا کی شان میں منقبت و قصیدہ خوانی فرمائیں گے۔

پاکستان؛ ملک بھر میں جشن ولادت امام حسین و حضرت عباس کا اہتمام

 ایکنا نیوز کے مطابق دیگر شہروں کی طرح کویٹہ میں جشن اعیاد شعبانیہ آج رات سے شروع ہوگا جو ایک ہفتے تک جاری رہے گا اور تمام پروگرام رات نو بجے سے شروع ہوگا جنمیں تمام محبان اہل بیت اور عاشقان خاندان رسالت کو شرکت کی دعوت دی گیی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha