چھتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب

IQNA

چھتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب

9:12 - April 15, 2019
خبر کا کوڈ: 3505992
بین الاقوامی گروپ- تہران میں منعقدہ قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب عیدگاہ امام خمینی(ره) میں منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں چھتیسویں قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب گذشتہ روز شام کو منعقد کی گیی جسمیں امام جمعہ  حجت‌الاسلام والمسلمین صدیقی، ادارہ اوقاف کے حجت‌الاسلام والمسلمین خاموشی، جہاد یونیورسٹی کے سیدحمیدرضا طیبی، ادارہ ثقافت و قرآن و عترت کے عبدالهادی فقهی‌زاده، معروف خطیب اور عالم دین حجت‌الاسلام والسملین شیخ حسین انصاریان، علی مطهری، مسعود پزشکیان، نصرالله پژمانفر، علاءالدین بروجردی ، زهرا سعیدی مبارکه [ اراکین پارلیمنٹ] فوج میں ادارہ معارف کے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین حسنی، سیکریٹری تعلیم علیرضا کاظمی، ادارہ قرآن کے حجت‌الاسلام والمسلمین حمید محمدی، ادارہ اوقاف کے خادم‌القرآن عباس سلیمی، ریڈیو قرآن کے احمد ابوالقاسمی، فلاحی ادارے کے قبادی، سمیت اعلی حکام ، ماہرین قرآن اور دانشور شریک تھے۔

چھتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب

تلاوت اور قومی ترانے کے بعد حسن قرآت میں اول آنے والے قاری سلمان امرالله نے تلاوت کا اعزاز حاصل کیا۔

مقابلوں کے حوالے سے ڈکومنٹری کی نمایش کے بعد تمام شعبوں میں کامیاب طلبا کو انعامات دینے کی تقریب منعقد کی گیی۔

 

پروگرام میں قرآنی امور پر رھبر معظم کے خطاب کی ڈکومنٹری بھی پیش کی گیی جبکہ ایرانی تواشیح گروپ

شمیم «بهشت» اور  «طارق» نے تواشیح پیش کیا۔

چھتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب

تقریب میں معروف نابینا حافظ قرآن «احمد دباغ» کو خصوصی طور پر تحفہ پیش کیا گیا۔

اس تقریب میں عاشقان قرآن کی بڑی تعداد موجود تھی اور جگہ کم پڑنے کی وجہ سے کافی لوگ فرش پر بیٹھنے پر مجبور ہوگیے تھے۔

چھتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب

 قابل ذکر ہے کہ پانچ روز عالمی قرآنی مقابلہ تہران کے عیدگاہ امام خمینی(ره) میں منعقد کیا گیا تھا۔/

چھتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب

3803754

نظرات بینندگان
captcha