ایکنا سے بات چیت میں/ ترکی میں دیانت فاونڈیشن کے قرآنی کام

IQNA

ایکنا سے بات چیت میں/ ترکی میں دیانت فاونڈیشن کے قرآنی کام

10:23 - April 19, 2019
خبر کا کوڈ: 3506009
بین الاقوامی گروپ ـ ایران کے مقابلوں میں شریک حافظہ کے مطابق ترکی کے اسکولوں میں حفظ پر کام دیانت فاونڈیشن کے توسط سے انجام پاتا ہے۔

ترکی کی حافظہ عایشه کردارجو استنبول یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہے ایران کے مقابلوں میں ترکی کی نمایندگی کررہی تھی ، ایکنا نیوز سے گفتگو میں گفتگو میں کہا کہ گیارہ سال کی عمر سے حفظ پر کام شروع کیا اور انکی ماں نے خاص طور پرانکی مدد کی۔

 

ترک حافظہ نے ایرانی مقابلوں کی تعریف کی اور کہا کہ اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

 

ایرانی مہمان نواز

 

عایشه کردار نے کہا: ایرانی بھی ترک عوام کی طرح خوش اخلاق اور مہمان نواز ہے۔ انکا مزید کہنا تھا: ملک سے باہر پہلی بار میں بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے رہی تھی لہذا خاص طور پر ایک اضطرابی کیفیت حاوی تھی۔

 

عایشه کردار نے کہا کہ ایران اور ترکی کے مقابلوں میں کافی شباہتیں بھی موجود ہیں اور عثمان طے کے خط اور قرآن سے وہاں بھی سوالات کیے جاتے ہیں۔

 

ترک خاندان قرآن سکھانے میں مدد گار

 

ترکی کی حافظہ نے ایکنا سے کہا کہ ترکی کے اسکولوں میں بھی قرآنی تعلیمات پر کافی کام کیا جاتا ہے جسکی نظارت دیانت فاونڈیشن کررہا ہے تاہم گھروں میں بھی والدین قرآن کے لیے خاص اہمیت کے قایل ہیں۔

 

انہوں نے مقابلوں کے معیار کو قابل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کی طالبہ «فیضاء نرگس» کی تلاوت اور کیمرون کے قاری نے بہترین تلاوت کی البتہ میرے خیال میں زیادہ سنیر طلبا مقابلوں میں شریک نہ تھے۔

 

قابل ذکر ہے کہ کہ خواتین کے بین الاقوامی قرآنی مقابلے گذشتہ ہفتے کو  ۲۶ ممالک کی طالبات اور خواتین کے ساتھ تہران کے ہوٹل «هما» میں منعقد کیے گیے تھے۔/

3803682

نظرات بینندگان
captcha