لیبیا کے مفتی: حج کے لیے ایک سے زائد بار جانا درست نہیں

IQNA

لیبیا کے مفتی: حج کے لیے ایک سے زائد بار جانا درست نہیں

10:28 - April 27, 2019
خبر کا کوڈ: 3506043
بین الاقوامی گروپ- لیبیا کے مفتی صادق الغریانی نے حج و عمرہ میں ایک سے زائد بار جانے کو نا جایز قرار دے دیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «ارم نیوز» کے مطابق صادق الغریانی جو ترکی میں مقیم ہے پروگرام «اسلام و زندگی» جو سیٹلائٹ چینل «التناصح» سے گفتگو میں کہا کہ لیبیا کے عوام سے درخواست ہے کہ ایک سے زائد بار حج و عمرہ پر جانے سے گریز کریں۔

 

انکا کہنا تھا: جو لوگ ایک بار حج واجب یا عمره پر جاچکے ہیں درست نہیں کہ وہ دوبار حج یا عمرہ کے لیے جائے کیونکہ اس سے سعودی اقتصاد کو مدد ملے گی۔

 

لیبیا کے مفتی نے کہا کہ اس طرح کے حج و عمرہ کے نقصانات اسکے فوائد سے زیادہ ہیں اور میں اسکی شرعی ذمہ داری قبول کرکے فتوی دے رہا ہوں۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس طرح کے پیسوں سے سعودی بحرین اور لیبیا میں فسادات اور قتل و غارت کے لیے کام لیتا ہے جو کسی طور درست نہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ لیبیا میں سابق جنرل خلیفه حفتر نے مقامی حکومت کے خلاف حملہ شروع کیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ وہ اسکی فوج کے مقابلے میں مزاحمت نہ کریں۔/

3806510

 

نظرات بینندگان
captcha