یوگنڈا؛ «مهدويت اور انتظار قرآن کی نظر میں» نشست

IQNA

یوگنڈا؛ «مهدويت اور انتظار قرآن کی نظر میں» نشست

9:29 - April 29, 2019
خبر کا کوڈ: 3506050
بین الاقوامی گروپ- جشن میلاد امام زمانہ ع کے حوالے سے«مهدويت اور انتظار قرآن کی نظر میں» نشست المصطفے اسلامی کالج یوگنڈا میں منعقد کی گئی۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق «مهدويت اور انتظار قرآن کی نظر سے» نشست سے رھبر معظم کے ادارہ اوقاف میں نمایندے حجت‌الاسلام والمسلمین سید مهدی خاموشی نے امام زمان(عج) کے موضوع پر خطاب کیا۔

 

اس نشست میں ایرانی ثقافتی مرکز، اساتذہ اور طلباء شریک تھے جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا: شعبان کا مہینہ رمضان المبارک کا مقدمہ ہے اور اس مقدس مہینے میں حضرت مهدی(عج) کی ولادت سے برکتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

 

حجت‌الاسلام خاموشی نے حضرت مهدی(عج) کی عالمی حکومت ، فوائد اور منتظرین کی ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

 

انہوں نے سعادت کی راہ طے کرنے کے حوالے سے بھی مفصل گفتگو کی۔

 

المصطفے کالج یوگنڈا کے استاد آدم سبیالا نے نشست سے خطاب کیا اور کہا: آج اسلامی انقلاب کی برکت سے یوگنڈا میں

پیروان اهل بیت(ع) کی بڑی تعداد موجود ہے اور خدا نے ہمیں منتظرین امام میں شامل کیا ہے۔/

3807177

نظرات بینندگان
captcha