افریقن انفارمیش ڈیپارٹمنٹ؛ «گھانا» کے کلیسا دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں

IQNA

افریقن انفارمیش ڈیپارٹمنٹ؛ «گھانا» کے کلیسا دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں

9:45 - May 21, 2019
خبر کا کوڈ: 3506146
بین الاقوامی گروپ- افریقن سیکورٹی انفارمیشن برانچ نے خبردار کیا ہے کہ گھانا کے کلیسا سلفی دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ویب سائٹ «myjoyonline.com  کے مطابق بورکینوفاسو میں جہادی گروپ کلیسا پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ گروپ گذشتہ چار مہینوں سے اس حوالے سے مشکوک سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق گھانا کے شمالی علاقوں میں کلیساوں کو خطرات لاحق ہیں اور دہشت گردانہ واقعات ہوسکتے ہیں۔

 

پندرہ فروری ۲۰۱۹ کو سلفی جہادی گروپ نے بورکینا کے چار کسٹم اہلکاروں اور ایک اسپینش پادری کو قتل کردیا تھا اور انکی گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا تھا۔

 

۲۹ اپریل ۲۰۱۹ کو بھی ایک کلیسا پر حملہ ہوا جسمیں میں پادری سمیت متعدد لوگ ہلاک اور زخمی ہوگیے تھے۔

 

بورکینا فاسو میں ایرانی مرکز کے مطابق سال ۲۰۱۵ سے سرحدی علاقوں میں مسلح افراد سے جھڑپوں کے واقعات رونما ہوتے آرہے ہیں۔

 

کہا جاتا ہے کہ مغربی علاقوں میں داعش اور القاعدہ کے حامی گروپ کارروائیوں میں ملوث ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق مذکورہ جہادی لوگ فلاحی کام اور مساجد کی تعمیر کے زریعے سے لوگوں کو فکری طور پر اپنے ساتھ ملا لیتے ہیں۔

 

گھانا کی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ وہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔/

3813074

نظرات بینندگان
captcha