ایرانی قاری کی ھندوستان بارے خوشگوار یادیں

IQNA

ایرانی قاری کی ھندوستان بارے خوشگوار یادیں

13:06 - June 16, 2019
خبر کا کوڈ: 3506241
بین الاقوامی گروپ- ایرانی قاری نے دورہ ہندوستان کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کارگل کے عوام کو مہمان نواز قرار دیا۔

ایکنا نیوزکی رپورٹ کے مطابق ایرانی قاری موحدی راد نے ہندوستان کے شمالی شہر کارگل کا اس سال رمضان کے موقع پر دورہ کیا اور وہاں پر فن کا اظھار کیا ۔

 

تیرہ سال کی عمر سے قرآنی شعبے میں سرگرم قاری مختلف شعبوں میں خدمات انجام دیں چکے ہیں۔

 

ایکنا نیوز سے گفتگو میں مسعود موحدی راد نے کہا کہ ھندوستان کے مسلمان قرآن مجید کے حوالے سے کافی کوششں کرتے ہیں اور قرآن کی جانب انکا خاص لگاو موجود ہے۔

 

کارگل میں قرآنی محفلوں کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انکے قرآء میں قرآن کے حوالے سے مناسب صلاحیتیں موجود ہیں۔

 

موحدی‌راد کا کہنا تھا: کارگل کے لوگ قرآنی محفلوں میں خاص جذبے کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔

 

کارگل میں امام خمینی(ره) فاونڈیشن میں بھی اچھا پروگرام منعقد ہوا جبکہ کارگل کے لوگوں کی محبت اور مہمان نوازی بھی قابل تعریف ہے۔

 

موحدی‌راد نے مزید کہا: ہندوستان میں حسن قرآت کے شعبوں میں ترقی کے امکانات موجود ہیں اور اس حوالے سے وہاں پروگرام کے زریعے سے کام کیا جاسکتا ہے۔/

ایرانی قاری کی ھندوستان بارے خوشگوار یادیں

3819519

 

نظرات بینندگان
captcha