کرغیزستان؛ حافظات قرآن کے اعزاز میں تقریب

IQNA

کرغیزستان؛ حافظات قرآن کے اعزاز میں تقریب

12:52 - July 01, 2019
خبر کا کوڈ: 3506302
بین الاقوامی گروپ- حفظ قرآن مکمل کرنے والی طالبات کے اعزاز میں تقریب مدرسہ«سیده خدیجه» میں منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز- کرغیزستان میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق کرغیزستان «سیده خدیجه» کا مدرسہ سال ۲۰۰۵ کو جانار مقصودآوا کے توسط سے بنایا گیا ہے۔

 

مدرسہ «سیده خدیجه» میں اکتالیس طالبات نے حفظ قرآن کامیابی سے مکمل کرلیا ہے جنکے اعزاز میں تقریب منعقد کی گیی۔ مذکورہ مدرسے میں اس وقت ۲۰۰ طالبات زیرتعلیم ہیں۔

 

مدرسے کی پندرہ سالہ تاریخ میں طالبات نے ایک سال میں بھی حفظ قرآن مکمل کیا ہے اور یہ کام سولہ سالہ طالبہ نے انجام دیا ہے جبکہ اس مدرسے میں عام طور پر حفظ قرآن میں تین سال لگتے ہیں۔

 

مدرسه سیده خدیجه میں سال ۲۰۰۷ سے طالبات کے حفظ پر کام شروع کیا گیا ہے اور ہرسال سو طالبات اس مدرسے میں داخلہ لیتی ہیں جبکہ اسی فیصد طالبات تعلیم مکمل کرتی ہیں۔/

3823289

نظرات بینندگان
captcha