پاکستان؛شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرے

IQNA

پاکستان؛شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرے

10:34 - July 20, 2019
خبر کا کوڈ: 3506388
بین الاقوامی گروپ- آیت اللہ زکزاکی کی عالمی استعمار کی خوشنودی کے لئے اسیری انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے۔ مقررین

ایکنا نیوز- کراچی میں امامیہ طلبا تنظیم نے مظاہرے کا اہتمام کیا تھا ۔ مقررین نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو شیخ زکزاکی کی رہائی کے لیے اقدامات کرنی چاہیے۔

 

آلِ سعود اور عالمی استکبار کی خوشنودی کے لئے شیخ زکزاکی کی گرفتاری انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے بانی شیخ زکزاکی کو گزشتہ چار سال سے ظالم و جابر حکومت نےگرفتار کیا ہوا ہے اور جیل کے اندر زہر دیا جارہا ہے جس سے ان کی زندگی کو شدید خطرہ ہے۔ آیت اللہ زکزاکی کی عالمی استعمار کی خوشنودی کے لئے اسیری انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے۔ پاکستانی حکومت کو چاہیے کے نائیجیریا میں بے جرم و خطا قید شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کی رہائی کے لیے اقدامات کرے۔

پاکستان؛شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرے

ان خیالات کا اظہار مقررین نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں عزیز آباد، عباس ٹاون، ناظم آباد، سچل گوٹھ، ملیر، کھارادر اور گلشنِ معمار کی جامع مسجد کے باہر بعد از نمازِ جمعہ منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں کیا۔مظاہرے میں جوانوں، بزرگوں سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے آیت اللہ زکزاکی اور انکی اہلیہ کی رہائی کے لیے نعرے لگائےاور نائجیرین حکومت سمیت امریکہ، اسرائیل اور آلِ سعود کے خلاف نعرے بلند کیے۔

اس سے پہلے مجلس وحدت مسلمین کی دعوت پر بھی مختلف شہروں میں شیخ زکزاکی کی رہایی کے لیے مظاہرے ہوچکے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha