اسرائیل سے تمام معاہدوں پر عمل درآمد ختم کردیں گے، محمود عباس کی وارننگ

IQNA

اسرائیل سے تمام معاہدوں پر عمل درآمد ختم کردیں گے، محمود عباس کی وارننگ

11:59 - July 27, 2019
خبر کا کوڈ: 3506421
بین الاقوامی گروپ- محمود عباس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث فیصلہ کیا ہے کہ وہ تمام معاہدوں پر عمل در آمد روک دیں۔

ایکنا نیوز- ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں تقریر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا 'اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدوں پر عمل در آمد ترک کردیں'۔

واضح رہے کہ فلسطینی حکام نے ماضی میں بھی اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدوں پر عمل در آمد نہ کرنے کی دھمکیاں دی ہیں۔

محمود عباس کا کہنا تھا کہ فلسطین اس فیصلے پر عمل در آمد کے لیے فوری طور پر ایک کمیٹی قائم کرے گا۔

واضح رہے کہ دونوں حکومتیں پانی سے لیکر سیکیورٹی تک کے متعدد امور پر مل کام کرتی ہیں اور معاہدوں پر عمل در آمد روکنے سے مقبوضہ مغربی کنارے پر سیکیورٹی کی صورتحال پر اثرات رونما ہوں گے۔

84 سالہ فلسطینی صدر نے اس سے قبل بھی اس طرح کی دھمکیاں دی ہیں تاہم ان پر عمل در آمد نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ مغربی کنارے پر محمود عباس کی حکومت اور ان کے اسرائیلی ہم منصب کے درمیان تعلقات حالیہ مہینوں میں خراب ہوئے۔

نظرات بینندگان
captcha