ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق انتہا پسند بے لگام شدت پسند ہندوں نے اترپردیش میں پندرہ سالہ مسلمان نوجوان کو ہندوؤں کا مذہبی نعرہ لگانے کا کہا، انکار پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔
ڈاکٹرز کے مطابق لڑکے کا جسم پینتالیس فیصد جھلس چکا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کی بجائے لڑکے پر خود سوزی کا الزام لگا دیا ہے۔
ہسپتال میں انڈین میڈیا سے گفتگو میں متاثرہ مسلمان نوجوان نے بتایا کہ چار ہندو لڑکوں نے اس کا گھیراؤ کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ جے شری رام‘ کا نعرہ لگائے۔ اُس کے انکار پر انہوں نے اُسے مارا پیٹا گیا اور مسلسل انکار پر انہوں نے اُس پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔