امارات؛ ننھی حافظہ قرآن کی حوصلہ افزائی

IQNA

امارات؛ ننھی حافظہ قرآن کی حوصلہ افزائی

8:00 - August 09, 2019
خبر کا کوڈ: 3506481
بین الاقوامی گروپ- کم عمرترین حافظہ قرآن کے اعزاز میں ماں اور بچوں کی کونسل کے تعاون سے تقریب منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے العین کے مطابق مدر اینڈ چلڈرن کونسل امارات کے سیکریٹری ریم عبدلله الفلاسی کی جانب سے کم عمرترین حافظہ کے نام پیغام میں کہا گیا: اس بچی کا وجود مذکورہ کونسل کے لیے اعزاز سے کم نہیں۔

انکا کہنا تھا: کونسل اس بچی کی تعلیم اور آگے بڑھنے کے لیے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائے گی۔

 

امارات کی کم عمر میسم یحیی محمد ابھی تک اسکول نہیں گیی ہے تاہم انہوں نے قرآن مکمل طور پر حفظ کرلیا ہے۔

 

چھ سالہ میسم کو امارات کی کم عمرترین حافظہ کا لقب دیا گیا ہے۔/

3833465

 

نظرات بینندگان
captcha