پانچ لاکھ روہنگیا کا شناختی کارڑ جاری

IQNA

پانچ لاکھ روہنگیا کا شناختی کارڑ جاری

8:57 - August 10, 2019
خبر کا کوڈ: 3506483
بین الاقوامی گروپ-اقوام متحدہ کے خصوصی نمایندے کے مطابق بنگلہ دیش میں پانچ لاکھ روھنگیا کو شناختی کارڑز جاری ہوچکے ہیں۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی نمایندے کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی حکام اور پناہ گزینوں کے امور کے سربراہ کی کوششوں سے پانچ لاکھ روھنگیا کو شناختی کارڑز جاری کیے جاچکے ہیں۔

 

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اکثر روھنگیا باشندوں کو پہلی بار شناختی کارڈ جاری کیے گیے ہیں اور بنگلہ دیش اور اقوام متحدہ اداروں کے تعاون سے سمارٹ کارڈ تیار کیا گیا ہے جسکی نقل بنانا ممکن نہ ہوگا اور بارہ سال سے زاید عمر کے افراد کا جاری کیا گیا ہے۔

 

اس کارڈ میں واضح کیا گیا ہے کہ ان روھنگیا کا اصل سرزمین میانمار ہے تاکہ کل کو واپسی میں انکے لیے مسائل پیدا نہ ہوسکے۔

 

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے  «کاکس بازار» میں نولاکھ روہنگیا موجود ہیں اور ادارہ عفو بین‌الملل کے مطابق

سات لاکھ چالیس ہزار افراد  رخاین میں سال ۲۰۱۷ کو برمی فوج کے حملے کے بعد یہاں پر فرار کرگیے تھے۔/

3833624

نظرات بینندگان
captcha