ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «المسیره»، کے مطابق یمنی فوج اور انصاراللہ کے ترجمان «یحیی سریع» کا کہنا ہے کہ ابھا ائیرپورٹ کے دو ڈرون حملوں میں ائیرپورٹ کے فلینگ اسٹیشن کو تباہ کردیا گیا جس سے اس ائیرپورت پر تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔
انکا کہنا تھا: یمن میں ملسل بیگناہ عوام کو نشانہ بنانے کے جواب میں مذکورہ حملہ کیا گیا ہے سعودی کی جانب سے گذشتہ ۲۴ گھنٹوں میں ۲۶ ہوائی حملے کیے جاچکے ہیں۔
یمنی مسلح فورسز کے ترجمان کے مطابق نے عام عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ تمام سعودی ائیرپورٹس سے دور رہیں تاکہ وہ حملوں سے محفوظ رہ سکے۔/