لیبیا میں حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی + تصاویر

IQNA

لیبیا میں حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی + تصاویر

8:49 - August 25, 2019
خبر کا کوڈ: 3506538
بین الاقوامی گروپ- زلتین شہر کے مدرسہ «الزاویة الاسمریة» میں حفاظ اور حافظات کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  «بوابة الوسط» کے مطابق مدرسہ الاسمریہ کے ڈپٹی انچارج «مختار بن عاشور» کا کہنا تھا: تقریب میں ۳۵ حافظات اور ۶۷ حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی کی گیی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: زاویه الاسمریه مدرسہ میں اس وقت ۳ هزار طلباء اور ۱۹۰۰ طالبات زیر تعلیم ہیں جنمیں اسّی فیصد حفظ کے حصول میں مشغول ہیں اور نماز فجر سے عشاء تک سلسلہ حفظ جاری رہتا ہے۔

 

عاشور کا کہنا تھا: لیبیا کے علاوہ دیگر ممالک جیسے افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیاء، روس اور برطانیہ سے طلبا یہاں حفظ کے لیے آتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ مدرسہ زاویه الاسمریه سال ۱۴۹۱ عیسوی سے شیخ «عبدالسلام الاسمر» کے توسط سے قائم کیا گیا تھا جو اب تک ترویج تعلیم قرآن میں مصروف عمل ہے۔

 

قابل ذکرہے ک زاویہ صوفیہ گروپ کے لیے عبادت کا اہم مرکز بھی شمار کیا جاتا ہے اور مذکورہ مدرسہ مغربی افریقہ کے علاقے میں اہم ترین مدارس میں سے ایک ہے۔/


 
تجلیل از 100 حافظ کل قرآن در لیبی 
 
تجلیل از 100 حافظ کل قرآن در لیبی 
 
تجلیل از 100 حافظ کل قرآن در لیبی 

3837011

نظرات بینندگان
captcha