پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا

IQNA

پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا

8:57 - September 01, 2019
خبر کا کوڈ: 3506570
بین الاقوامی گروپ: پاکستان نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کی غاصبانہ کارروائیوں کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ایکنانیوز- سحر ٹی وی کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کے تعلق پاکستان کے موقف میں کسی طرح کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کے بارے میں پاکستان کی پالیسی پوری طرح واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی حمایت کی ہے اور وہ کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔
پاکستان کا صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی رابطہ نہیں ہے اور اسلام آباد اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔ پاکستان میں بعض سیاستدانوں نے پچھلے دنوں یہ تجویز پیش کی تھی اسلام آباد کو چاہئے کہ وہ مسئلہ کشمیر اور پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی کے بارے میں عرب ملکوں کی خاموشی کا جواب دینے کے لئے تل ابیب سے سفارتی تعلقات قائم کرلے۔

نظرات بینندگان
captcha