سعودی کے مرکز تک حملوں کے حوالے سے انصاراللہ کا انتباہ

IQNA

سعودی کے مرکز تک حملوں کے حوالے سے انصاراللہ کا انتباہ

11:55 - September 15, 2019
خبر کا کوڈ: 3506624
بین الاقوامی گروپ- یمنیی مسلح فورسز کے ترجمان نے آرامکو تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے بیان جاری کیا۔

ایکنا نیوز- انصاراللہ میڈیا کے مطابق یمنی رضا کار فورسز کی ہوائی فورسز نے گذشتہ روز سعودی میں دنیا کی سب سے بڑی تیل کی کمپنی آرامکو کو نشانہ بنایا۔

 

 

یمنی فورسز کے ترجمان یحی سریع نے بیان میں کہا کہ انصاراللہ کے ڈرون طیاروں نے آرامکو کے دو اہم پلانٹس کو دس ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا اور انکو تباہ کیا۔

 

فوجی ترجمان کے مطابق سعودی میں حملہ انتہائی موثق اینٹلی جنس اطلاعات کے مطابق حملہ کیا گیا ہے۔

 

یحی سریع نے انتباہ کیا کہ سعودی حملے نہ روکے گیے تو آیندہ اس سے بڑے حملوں کا امکان موجود ہے اور سعودی کے تمام اہم مراکز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں بھی انصاراللہ نے آرامکو کے اہم ترین پلانٹس الشیبه کو دس ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا تھا جہاں روزانہ ایک ارب بیرل تیل تیار کیا جاتا ہے۔

 

حوثی سربراہ «عبدالملک بدرالدین الحوثی»، نے ڈرون حملوں کو سعودی عرب کے لیے اہم پیغام قرار دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ وہ کبھی بھی ظالموں کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کریں گے۔

3842021

 

نظرات بینندگان
captcha