امریکی اینٹی میزائیل سسٹموں کی ناکامی کا خفت دور کرنے کی امریکی کاوش

IQNA

امریکی اینٹی میزائیل سسٹموں کی ناکامی کا خفت دور کرنے کی امریکی کاوش

16:50 - September 16, 2019
خبر کا کوڈ: 3506630
بین الاقوامی گروپ-ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر ہونے والے حملے کا رد عمل دینے کے لیے تیار ہیں جبکہ اس کے لیے واشنگٹن نے اہداف بھی لاک کرلیے ہیں۔

ایکنا نیوز- ڈان نہوز کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملہ ہوا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا ذمہ داران کو جانتا ہے اور اس کے پاس اس کا جواز بھی موجود ہے۔

امریکا کے صدر کا کہنا تھا کہ امریکا انتظار کر رہا ہے کہ سعودی عرب کسے ذمہ دار ٹھہراتا ہے اور ہمیں پھر کس حکمت عملی سے آگے بڑھنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا نے تصدیق کی بنیاد پر اہداف لاک کرلیے ہیں اور وہ بالکل تیار ہے۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے الزام عائد کیا تھا کہ سعودی تیل کمپنی آرامکو کی آئل فیلڈ پر حملے میں ایران براہ راست ملوث ہے۔

جس کے جواب میں تہران نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران پر الزام تراشی سے خطے میں تباہی ختم نہیں ہوگی۔

گذشتہ دنوں انصاراللہ کا حملہ تمام تر امریکی اینٹی میزائیل سسٹموں کو عبور کرتے ہویے آرامکو کے پلانٹس کو تباہ کرنے میں کامیاب رہا تھا۔

نظرات بینندگان
captcha