خآشقچی قتل کے ایک سال بعد قحطانی کا ٹوئیٹر اکاونٹ معطل

IQNA

خآشقچی قتل کے ایک سال بعد قحطانی کا ٹوئیٹر اکاونٹ معطل

10:57 - September 21, 2019
خبر کا کوڈ: 3506648
بین الاقوامی گروپ- محمد بن سلمان کے مشیر خاص کا اکاونٹ ترک صحافی قتل کیس کے حوالے سے معطل کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- روئٹرز کے مطابق قحطانی کے علاوہ کیس سے مرتبط متعدد سعودی میڈیا اکاونٹس بھی معطل کیے گیے ہیں جبکہ ایران اور مصر کے خلاف پروپیگنڈوں میں مصروف دیگر اکاونٹس بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔

 

گرچہ معطل ہونے کی وجہ نہیں بتائی گیی ہے تاہم ممکنہ طور پر ترک صحافی کے قتل کے حوالے سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

 

قحطانی گذشتہ سال معطل کیا جاچکا ہے تاہم زرایع کے مطابق اب بھی پس پردہ انکا اہم رول بتایا جاتا ہے۔

 

قحطانی ترک صحافی قتل کے وقت میڈِیا انچارج تھا اور کہا جاتا ہے کہ وہ سکائپ کے زریعے سے برراہ راست قتل معاملے کو کنٹرول کررہا تھا۔

 

رپورٹ کے مطابق قتل سے قبل قحطانی اور خاشقچی میں جھگڑا ہوا تھا اور اس کے بعد قحطانی نے کہا کہ «کتے کا سر» انکے لیے لایا جائے۔

البتہ بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق بن سلمان کو بیگناہ ثابت کرنے کے لیے معاملہ قحطانی کے ذمے ڈالا گیا۔/

 

3843392

نظرات بینندگان
captcha